26نومبراحتجاج کیس:بشریٰ بی بی اورعلیمہ خان کے کیسزکی سماعت ملتوی
راولپنڈی (خبر نگار) انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی نے 26 نومبر احتجاج پر بشریٰ بی بی کے خلاف درج 29 مقدمات میں درخواست ضمانت پر سماعت 18 مئی تک ملتوی کر دی۔
مقدمات کی سماعت تفتیشی افسران کی عدم حاضری کے باعث مؤخر کی گئی۔ادھر انسداد دہشتگردی عدالت میں 26 نومبر احتجاج کے تھانہ صادق آباد کیس کی بھی سماعت ہوئی، جہاں وکیل صفائی فیصل ملک نے ملزمہ علیمہ خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی۔آئندہ سماعت پر علیمہ خان سمیت 10 ملزمان کے لیے گواہوں کے سمن جاری کر دیئے ، جبکہ آخری گواہ تفتیشی افسر انسپکٹر خلیل کو بھی آئندہ تاریخ پر پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔