24 گھنٹے رہ گئے ، پتہ نہیں نئے جج کب آئینگے ،جسٹس محسن کیانی
اسلام آباد ہائیکورٹ میں جو ہیں انہوں نے تو کام کرنا ہے :وکیل سے مکالمہ دوران سماعت ججز کی دوسری ہائیکورٹ میں ممکنہ ٹرانسفر کی خبریں زیربحث رہیں
اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے )اسلام آباد ہائیکورٹ میں کیسز کی سماعت کے دوران ہائیکورٹ ججز کی دوسری ہائیکورٹ میں ممکنہ ٹرانسفر کی خبریں زیربحث رہیں، وکیل نے کہا یہ کیس پہلے جسٹس سردار اعجاز خان سن رہے تھے ، ان کا سنگل بینچ دستیاب نہیں، ججز کی ٹرانسفر اور نئے ججز کی تعیناتی کی خبریں آ رہی ہیں۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیئے کہ کسی نے تو کام کرنا ہے اسلام آباد ہائیکورٹ میں نئے آنے والے پتہ نہیں کب آئیں گے جو ہیں انہوں نے تو کام کرنا ہے ۔ فیصلہ محفوظ ہونے پر وکیل نے کہا کیا کیس کا فیصلہ آج سنایا جائے گا، جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا فیصلہ آج ہی ہو جائے گا، ویسے بھی ہمارے پاس 24 گھنٹے رہ گئے ہیں۔