اینٹی کرپشن چھاپے ،ریڈر،پٹواری ، سب انسپکٹر رشوت لیتے گرفتار

اینٹی کرپشن چھاپے ،ریڈر،پٹواری ، سب انسپکٹر رشوت لیتے گرفتار

سب انسپکٹر غفار شہری سے 30ہزارلیتے پکڑاگیا،ملزموں کیخلاف مقدمات درج

 ساہیوال ،چیچہ وطنی (خبرنگار،نمائندہ دنیا)اینٹی کرپشن سرکل ساہیوال کے چھاپوں میں ریڈراے سی ہیڈ کوارٹر،پٹواری اور سب انسپکٹر رشوت لیتے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ۔پہلا چھاپہ ریڈر اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹر کاظم شاہ کے دفتر کے باہرمارا گیا جہاں ریڈر عمیر شاہ نے خاتون بلقیس بی بی سے وراثتی انتقال کے سلسلہ میں 20ہزار رشوت طلب کی ۔ اینٹی کرپشن سرکل آفیسر ساہیوال ارشد زمان نے ٹیم کے ہمراہ مجسٹریٹ عمر حسن کی نگرانی میں ریڈ کرکے ر یڈر عمیر شاہ کو گرفتارکرکے نشان زدہ نوٹ برآمد کرلئے ۔ دوسرا چھاپہ نواحی گاؤں 49/5-Lمیں مار اگیاجہاں حلقہ پٹواری فرحان اشرف نے زاہد مجید سے وراثتی انتقال کیلئے 20ہزار رشوت طلب کی۔

سرکل آفیسر اینٹی کرپشن زمان ارشد نے ٹیم کے ہمراہ مجسٹریٹ خواجہ مہر حسن کی زیر نگرانی تیسرا چھاپہ مار کر پٹواری کو گرفتارکرکے نشان زدہ نوٹ برآمد کرلئے ۔ سرکل آفیسر ہیڈکوارٹر اینٹی کرپشن ساہیوال صہیب قیصر اور اُنکی ٹیم نے مجسٹریٹ کی زیر نگرانی چھاپہ مار کرمحکمہ پولیس کے سب انسپکٹر غفار کو شہری سے 30 ہزاررشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا اور نشان زدہ نوٹ برآمد کر لیے ۔ پولیس تھانہ اینٹی کرپشن ساہیوال نے ملزموں کیخلاف مقدمات درج کرلئے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں