سکولوں کی آؤٹ سورسنگ، تیسرے مرحلے میں 20ہزار درخواستیں
لاہور(خبر نگار)پنجاب میں سکولوں کی آؤٹ سورسنگ کے تیسرے مرحلے میں ریکارڈ درخواستیں موصول ہو گئی ہیں، جہاں ہزاروں امیدوار سکول سنبھالنے کے لیے میدان میں آ گئے ۔تفصیلات کے مطابق تیسرے مرحلے میں سکولوں کو ٹھیکے پر لینے کیلئے 20 ہزار سے زائد درخواستیں جمع کرا دی گئی ہیں۔
حکام کے مطابق اس مرحلے میں 2 ہزار 7 سو سکول آؤٹ سورس کیے جا رہے ہیں، جبکہ پہلے دو مرحلوں میں 10 ہزار سکول پہلے ہی آؤٹ سورس کیے جا چکے ہیں۔درخواستوں کی سکروٹنی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے اور امیدواروں کی جانچ پڑتال جاری ہے ۔کامیاب امیدواروں کو گرمیوں کی چھٹیوں میں سکولوں کا چارج دے دیا جائے گا تاکہ نئے تعلیمی سال سے قبل انتظامی امور مکمل کیے جا سکیں۔پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن حکام کے مطابق آؤٹ سورسنگ کے لیے یہ اب تک کی سب سے زیادہ درخواستیں ہیں، جو پروگرام میں بڑھتی دلچسپی کو ظاہر کرتی ہیں۔