ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل کیس مزید ایک گواہ کا بیان قلمبند
اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے ) ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل کیس میں وکیل صفائی کی طبیعت ناسازی کے باعث مزید صرف ایک گواہ کا بیان قلمبند کیا جا سکا۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے سماعت کی۔ استغاثہ کے مزید ایک گواہ کا بیان ریکارڈ کیا گیا، گواہ پر جرح کے دوران وکیل صفائی کی طبیعت خراب ہو گئی۔ عدالت نے سماعت 30 اپریل تک ملتوی کر دی۔