پاک ،سری لنکا مشترکہ انسداد دہشتگردی مشق’ شیک ہینڈز-II‘شروع

پاک ،سری لنکا مشترکہ انسداد دہشتگردی مشق’ شیک ہینڈز-II‘شروع

تربیلا میں دو ہفتوں پر مشتمل مشق میں ایس ایس جی اور سری لنکن سپیشل فورسز شریک تربیت، تجربات کے تبادلے سے پیشہ ورانہ مہارت،آپریشنل صلاحیت مزید بہتر ہوگی

راولپنڈی(خصوصی نیوز رپورٹر)پاکستان اور سری لنکا کی افواج کے درمیان مشترکہ انسدادِ دہشتگردی مشق شیک ہینڈز-II کا آغاز ہو گیا ۔ پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یہ دو ہفتوں پر مشتمل مشترکہ مشق تربیلا، پاکستان میں شروع ہوئی جس میں پاک فوج کے سپیشل سروسز گروپ (SSG) اور سری لنکن آرمی کے سپیشل فورسز اہلکار شریک ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق اس مشق کا مقصد مشترکہ تربیت کے ذریعے پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو مزید بہتر بنانا اور دونوں دوست ممالک کے درمیان دیرینہ عسکری تعلقات کو مضبوط کرنا ہے ۔مشق کے دوران شریک دستے انسدادِ دہشتگردی آپریشنز سے متعلق اپنے تجربات اور مہارتوں کا تبادلہ کریں گے ، جس سے باہمی ہم آہنگی، آپریشنل صلاحیت اور مشترکہ کارکردگی میں اضافہ ہوگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں