معرکہ حق 1سال مکمل ، واہگہ بارڈر پر تقریب ، افواج کو خراج تحسین

معرکہ حق 1سال مکمل ، واہگہ بارڈر پر تقریب ، افواج کو خراج تحسین

فضا پاک فوج زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی، یادگارِ شہدا پر پھول بھی چڑھائے چین، ترکیہ، سعودیہ ، آذربائیجان نے مشکل وقت پاکستا نی موقف کی بھرپور تائید کی

 اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر)معرکہ حق کی کامیابی کا ایک سال مکمل ہونے پر واہگہ بارڈر پر پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کر کے افواجِ پاکستان کو خراجِ تحسین پیش کیا۔تقریب میں قومی ہیروز، سیاستدانوں، طلبا، مذہبی رہنمائو ں اور اقلیتی برادری سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شریک ہوئے ، شرکا نے واہگہ بارڈر پر ہونے والی پریڈ میں خصوصی دلچسپی لی اور افواجِ پاکستان سے والہانہ محبت کا اظہار کیا ،اس موقع پر فضا پاک فوج زندہ باد کے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھی، جبکہ شرکا نے یادگارِ شہدا پر حاضری دے کر پھول چڑھائے اور معرکہ حق کے شہدا کے درجات کی بلندی کے لئے دعائیں کیں ،تقریب میں شہریوں کے جوش و خروش نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستانی قوم اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ملکی دفاع کے لئے ہر قربانی دینے کو تیار ہے ۔

بھارتی جنگی جنون کیخلاف دوست ممالک نے پاکستان کے اصولی اور سچائی پر مبنی موقف کی مکمل حمایت کی،چین، ترکیہ،سعودی عرب اور آذربائیجان سمیت دیگر ممالک مشکل وقت میں پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے رہے ، دوست ممالک نے مودی کی سازش پہلگام فالس فلیگ پرآزادانہ اور شفاف تحقیقات کے پاکستان کے موقف کی تائید کی ،چین نے پاکستان کی سالمیت اور خودمختاری کے تحفظ کیلئے ہرممکن مدد کا یقین دلایا،قابلِ اعتماد دوست ترکیہ نے بھارتی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے آخری سانس تک پاکستان کاساتھ دینے کا عزم دہرایا۔آذربائیجان نے بھارتی جارحیت ، شہری آبادی کو نشانہ بنانے پر بھرپور مذمت کی اور پاکستانی عوام کیساتھ مکمل اظہاریکجہتی کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں