جڑواں شہروں میں بادل اور بوندا باندی بیشترعلاقوں میں آج موسم خشک

جڑواں شہروں میں بادل اور بوندا باندی بیشترعلاقوں میں آج موسم خشک

اسلام آباد(نیوزایجنسیاں)ملک کے بیشتر علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی علاقوں شدید گرم رہنے کی توقع ہے۔۔۔

 تاہم بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیراور گردونواح میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہو سکتی ہے ،بدھ کے روزجڑواں شہروں میں جزوی بادل رہے اوربعض علاقوں میں شام کے وقت بونداباندی ہوئی،محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کشمیر ، بالائی خیبرپختونخوا میں کہیں کہیں جبکہ بالائی /وسطی پنجاب اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پربارش ہو ئی۔ ملک کے دیگر علا قوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔بدھ کوزیادہ سے زیادہ درجہ حرارت تربت،شہید بینظیرآباد46،سکرنڈ45، دادو، لسبیلہ اور موہنجو داڑو میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں