پنجاب بار کی منظوری کے بغیر ہڑتالوں پر پابندی، رولز پر سخت عملدرآمد کی ہدایت

پنجاب بار کی منظوری کے بغیر ہڑتالوں پر پابندی، رولز پر سخت عملدرآمد کی ہدایت

لاہور (کورٹ رپورٹر) پنجاب بار کونسل نے ہڑتال کی کال دینے سے متعلق رولز پر عملدرآمد کی ہدایت کردی۔

پنجاب بار کونسل نے جاری مراسلے میں لکھا کہ مقامی بارز ایسوسی ایشن مقامی سطح پر ازخود سے ہڑتال کی کال نہیں دے سکتیں، صوبائی سطح پر ہڑتال کی کال سے قبل پنجاب بار کونسل کی منظوری لازمی ہوگی۔بغیر منظوری کے ہڑتال کی کال اور احتجاج غیر قانونی ہوگا۔کسی بھی مقامی بار کو ازخود ہڑتال کا اختیار نہیں ہے ۔پنجاب بار کونسل کے رولز پر عملدرآمد کرنا لازمی ہوگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں