اسلام آباد ہائیکورٹ نے آئی پی پیز کی درخواستیں خارج کردیں

اسلام آباد ہائیکورٹ نے آئی پی پیز کی درخواستیں خارج کردیں

محض شوکاز نوٹس ہونا ہائیکورٹ دائرہ اختیار میں مداخلت کی وجہ نہیں:عدالت امریکی کمپنی کو ادائیگی پرٹیکس استثنیٰ کیلئے حبکو کی درخواست بھی مسترد:تحریری فیصلے

اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )اسلام آباد ہائیکورٹ نے حب پاور اور دیگر آئی پی پیز کی درخواستیں خارج کردیں۔جسٹس محمد اعظم خان اور جسٹس راجہ انعام امین منہاس پر مشتمل ڈویژن بینچ نے تحریری فیصلہ جاری کیا، جس میں کہاگیا کہ محض شوکاز نوٹس جاری ہونا ہائیکورٹ کے دائرہ اختیار میں مداخلت کی وجہ نہیں، درخواست گزاروں کے پاس سیلز ٹیکس ایکٹ کے تحت دفاع کا متبادل راستہ موجود ہے ،عدالت نے ہدایت کی کہ کمپنیاں پہلے متعلقہ قانونی فورمز سے رجوع کریں۔ان لینڈ ریونیو کے شوکاز نوٹسز کے خلاف آئی پی پیز کی جانب سے درخواستیں دائر کی گئی تھی ۔

علاوہ ازیں اسلام آباد ہائیکورٹ نے حب پاور کمپنی کی ٹیکس استثنیٰ سے متعلق درخواست خارج کرتے ہوئے حب پاور کمپنی کی جانب سے ان لینڈ ریونیو کے فیصلے کے خلاف دائر آئینی درخواست کو مسترد کر دیا۔جسٹس محمد اعظم خان نے حب پاور کمپنی کی رٹ پٹیشن پر فیصلہ جاری کیا، فیصلہ میں عدالت نے ان لینڈ ریونیو کے فیصلے کے خلاف حبکو کی اپیل مسترد کردی اور امریکی کمپنی کو کی جانے والی ادائیگیوں پر ٹیکس استثنیٰ کا دعویٰ ناکام ہوگیا، عدالت نے کہاکہ پاک امریکہ ٹیکس معاہدے کے تحت چھوٹ کی استدعا مسترد کرتے ہیں،سی ایم پاک کیس کے فیصلے کو موجودہ کیس پر بھی لاگو کرتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں