وزیراعظم آزاد کشمیر نے وزیر پاور ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کو برطرف کردیا

وزیراعظم آزاد کشمیر نے وزیر پاور  ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کو برطرف کردیا

مظفرآباد (بیورو رپورٹ) وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے وزیر پاور ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن و پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ چودھری محمد رشیدکو عہدے سے ہٹا دیا۔

ذرائع وزیراعظم سیکرٹریٹ کے مطابق یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا جب چودھری محمد رشید کی مسلم لیگ ن کی قیادت سے ملاقاتیں اور شمولیت کے عندیے کی اطلاعات سامنے آئیں۔ آزاد جموں و کشمیر میں عام انتخابات قریب آتے ہی سیاسی جوڑ توڑ میں تیزی آ گئی ہے اور اس پیش رفت کو بھی اسی سلسلے کی کڑی قرار دیا جا رہا ہے ۔ چودھری محمد رشید آزاد کشمیر کی سیاست میں ایک متحرک اور بارہا جماعتیں تبدیل کرنے والی شخصیت سمجھے جاتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق حالیہ دنوں میں مسلم لیگ ن کی قیادت سے ملاقاتوں اور شمولیت کے عندیے کے بعد صورتحال تبدیل ہوئی،جس پر وزیراعظم نے انہیں وزارت سے ہٹا دیا ہے ۔ آزاد کشمیر میں انتخابات سے قبل سیاسی وفاداریاں بدلنے کا سلسلہ جاری ہے اور چوھدری محمد رشید کی برطرفی کو بھی اسی بدلتی سیاسی بساط کا اہم موڑ قرار دیا جا رہا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں