والد عامر خان کے ساتھ فلم بنانا غلطی تھی:جنید خان

والد عامر خان کے ساتھ فلم بنانا غلطی تھی:جنید خان

ممبئی (آئی این پی) بالی ووڈ اداکارجنید خان نے اپنی تازہ ترین فلم ایک دن کی ناکامی پر اعتراف کیا کہ اس پروجیکٹ میں انہوں نے ایک غلطی کی۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ فلم ایک دن مجھے بہت پسند تھی اور مجھے واقعی اسے کرنے میں لطف آیا۔ مجھے لگتا ہے کہ بہت سے لوگوں کو بھی یہ فلم پسند آئی، لیکن شاید زیادہ تر لوگوں کو یہ متاثر نہیں کرسکی۔ جنید خان نے ایک دلچسپ انکشاف یہ بھی کیا کہ وہ اب اپنے والد کو اپنی فلمیں پروڈیوس نہیں کرنے دیں گے ۔جنید نے مزید وضاحت کی کہ عامر خان ایک بہترین پروڈیوسر ہیں، لیکن ان کے ساتھ کام کرنے کا مطلب یہ ہے کہ ایک فلم مکمل ہونے میں پانچ سال لگ جائیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں