بلی آئٹم سانگ کرنا زندگی کا بہترین فیصلہ:مہوش حیات

بلی آئٹم سانگ کرنا زندگی کا بہترین فیصلہ:مہوش حیات

کراچی (آئی این پی) اداکارہ مہوش حیات نے انکشاف کیا ہے کہ فلمی دنیا میں آئٹم سانگ بلی کے ذریعے انٹری کرنا میری زندگی کے بہترین فیصلوں میں سے ایک تھا۔

مہوش حیات نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں بتایا کہ بلی پر پرفارم کرنا میرے لیے نہایت دلچسپ لیکن چیلنجنگ تجربہ تھا۔انہوں نے کہا کہ میں تھکی ہوئی بھی تھی، جسم پر چوٹیں بھی تھیں اور کافی نروس بھی تھی، لیکن جب میں سیٹ پر پہنچی اور پورا ماحول دیکھا تو حیران رہ گئی، یہ ڈراموں سے فلموں کی طرف میرا بڑا اور بولڈ قدم تھا، جو غلط بھی جا سکتا تھا، مگر مجھے یقین تھا کہ میرا چہرہ فلموں کے لیے موزوں ہے ۔اداکارہ کا کہنا ہے کہ ہدایت کاروں نے اس گانے کو اس انداز میں فلمایا کہ وہ فلم کا قدرتی حصہ محسوس ہوا، جیسے کسی گینگسٹر پارٹی کا سین ہو۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں