ہانیہ عامر نے انسٹاگرام پر شناختی کارڈ کی تصویر لگا دی
لاہور(شوبز ڈیسک)ہانیہ عامر ایک بار پھر سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئیں، تاہم اس بار وجہ ان کا نیا ڈرامہ نہیں بلکہ انسٹاگرام پروفائل تصویر بنی ہے۔
ہانیہ عامر نے حال ہی میں اپنی انسٹاگرام پروفائل پکچر تبدیل کرتے ہوئے اپنی اصل شناختی کارڈ کی تصویر لگا دی، جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین مختلف ردِعمل دے رہے ہیں، ایک صارف نے لکھا ہے کہ ہم تو کبھی شناختی کارڈ کی تصویر میں اتنے اچھے نہیں لگ سکتے جبکہ دوسرے نے کہا ہے کہ شاید سیلیبریٹی ہونے کی وجہ سے انہیں مسکرا کر پوز دینے کی اجازت مل گئی، ہمیں تو سیدھا بٹھایا جاتا ہے۔