معرکہ حق : 88گھنٹے کی جنگ، ڈاکومنٹری جاری

معرکہ حق : 88گھنٹے کی جنگ، ڈاکومنٹری جاری

پاک افواج کی درست حکمت عملی اور مربوط جنگی صلاحیت کا مظاہرہ کیا گیا آپریشن ضربِ کرارکے تحت بھارتی جارحیت کاجواب بھی نمایاں کیا گیا

 اسلام آباد (این این آئی)معرکہ حق سے متعلق نئی ڈاکومنٹری88 گھنٹے کی جنگ جاری کر دی گئی ہے جس میں آپریشن ضربِ کرار کے تحت بھارتی جارحیت کے جواب میں پاک افواج کی شاندار دفاعی کارروائیوں کی جھلک پیش کی گئی ہے ۔ڈاکومنٹری میں آپریشن ضربِ کرارکے تحت بھارتی جارحیت کاجواب نمایاں کیاگیاہے ،مختصرمگر اہم معرکے میں جنگی صورتحال کا نقشہ بدلنے کی جھلک دکھائی گئی،انتہائی اہم معرکے نے صرف ایک گھنٹے سے بھی کم وقت میں جنگی صورتحال کا نقشہ بدل کر رکھ دیا۔پاک افواج کی درست حکمت عملی اور مربوط جنگی صلاحیت کا مظاہرہ کیا گیا،پاک افواج نے دشمن کی جارحانہ کارروائیوں کے جواب میں ملٹی ڈومین ڈیفی نسو کاؤنٹر ایئر مشن انجام دیا،فضا، زمین اور جدید الیکٹرانک جنگی نظاموں کے درمیان مکمل ہم آہنگی کا مظاہرہ کیا گیا۔آپریشن کے دوران پاکستان کے جنگی طیاروں، نگرانی کے نظام اوردفاعی ٹیکنالوجی نے انتہائی سرعت اور مہارت کے ساتھ دشمن کی نقل و حرکت کو نہ صرف محدود کیا بلکہ جنگی میدان کا توازن بھی اپنے حق میں موڑ لیا۔عسکری ماہرین کے مطابق پاک فضائیہ جدید جنگی تقاضوں سے ہم آہنگ ہے ۔ڈاکومنٹری میں 88 گھنٹوں کی شدید کشیدگی اور جنگی صورتحال کی تفصیل ہے ،تینوں مسلح افواج کے مثالی تعاون اورپیشہ ورانہ مہارت کواجاگرکیا گیا،ڈاکومنٹری کامقصد قوم کودفاعی تیاریوں اور قربانیوں سے آگاہ کرنا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں