وزیراعلیٰ پنجاب کالیاقت شہید کو اعلیٰ ترین سول ایوارڈ کیلئے نامزد کرنے کااعلان
لاہور(سٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اٹک میں جان پر کھیل کر خودکش حملہ ناکام بنانے والے لیاقت شہید کو اعلیٰ ترین سول ایوارڈ کیلئے نامزد کرنے کا اعلان کیا ہے ، لیاقت شہید نے جنڈ کی سرحدی چوکی پر خودکش بمبار کو آگے بڑھنے سے روکا تو اس نے دھماکا کر دیا۔
وزیراعلیٰ نے شہید لیاقت کی عظیم قربانی کو شاندار خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ جان قربان کر کے اٹک میں چوکی پر خودکش حملہ ناکام بنانے والا شہید قوم کا حقیقی ہیرو ہے ، انہوں نے کہا کہ شہید نے جان دیکر وطن کے لئے قربانی کی اعلیٰ ترین مثال قائم کی، عظیم قربانی کے اعتراف کے طور پر ان کو اعلیٰ ترین سول ایوارڈ کے لئے نامزد کیا جائے گا۔