کینیڈ ین ہائی کمشنر کی ملاقات
اسلام آباد (اے پی پی) وفاقی وزیرِ قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ حکومت انصاف کی فراہمی کے نظام کو جدید خطوط پراستوار کرنے اور عدالتی اصلاحات کو موثر بنانے کے لیے بین الاقوامی شراکت داری کو فروغ دے رہی ہے۔۔۔
جبکہ وفاقی جوڈیشل اکیڈمی کے ذریعے تربیتی پروگرامز اور پیشہ ورانہ استعداد میں اضافے سے پاکستان اور کینیڈا کے درمیان قانونی تعاون مزید مضبوط ہوگا۔ترجمان وزارت قانون و انصاف کے مطابق انہوں نے یہ بات کینیڈا کے ہائی کمشنر طارق علی خان سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ ملاقات میں عدالتی اصلاحات، قانونی نظام کی بہتری، ادارہ جاتی تعاون اور پاکستان و کینیڈا کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔