پاکستان اورآذربائیجان کاقانونی شعبوں میں مزید باہمی تعاون کاعزم

پاکستان اورآذربائیجان کاقانونی شعبوں میں مزید باہمی تعاون کاعزم

آذربائیجان وفدکا وزارتِ قانون و انصاف کا دورہ،ورکنگ کے حوالے سے بریفنگ مہمان وزیر فریداحمدوف نے اعظم نذیر تارڑ کو تاریخی ’’میڈل فار جسٹس ‘‘سے نوازا

اسلام آباد (اے پی پی)آذربائیجان کے اعلیٰ سطح کے وفد نے وزیرِ انصاف فرید احمدوف کی سربراہی میں وزارتِ قانون و انصاف کا دورہ کیا،اجلاس اور تقریب کی مشترکہ صدارت وفاقی وزیرِ قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ اور آذربائیجان کے وزیرِ انصاف نے کی ۔تاریخی تقریب میں آذربائیجان کے وزیر نے وفاقی وزیر اعظم نذیر تارڑ کو \"میڈل فار جسٹس\"پیش کیا،یہ اپنی نوعیت کا پہلا اعزاز ہے جو آذربائیجان کی وزارتِ انصاف کی جانب سے کسی بھی غیر ملکی وزیر کو دیا گیا ہے ،دوطرفہ تعلقات پر روشنی ڈالتے ہوئے فرید احمدوف نے جوڈیشل ٹریننگ کے شعبے میں مکمل تعاون کا یقین دلایا، وفد کو وزارتِ قانون کے طریقہ کار اور ورکنگ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی، ملاقات کے اختتام پر دونوں جانب سے قانونی اور عدالتی شعبوں میں باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے اور ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھانے کے پختہ عزم کا اعادہ کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں