نیشنل پارٹی کارکنوں کا اثاثہ

نیشنل پارٹی کارکنوں کا اثاثہ

کوئٹہ(این این آئی ) خضدار سے تعلق رکھنے والے اہم سیاسی کارکنوں نے میر عاشق حسین کرد کی قیادت میں ڈاکٹر عبدالما لک بلوچ اور نیشنل پارٹی پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے نیشنل پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔

نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے عاشق حسین کرد اور ان کے ساتھیوں کی نیشنل پارٹی میں شمولیت کا خیر مقدم کرتے کہا کہ عاشق حسین کے والد میر عبدالصمد کرد نیشنل پارٹی کے بانی رہنماؤں میں تھے جنھوں نے نظریات و افکار کو مقدم رکھا اور آج ان کے فرزند نے نیشنل پارٹی میں شمولیت کرکے اپنے والد کے کارواں کو تقویت دی۔انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی سیاسی کارکنوں کی جماعت اور اثاثہ ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں