بنوں پولیس کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 5 دہشتگرد ہلاک
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بنوں پولیس نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران 5 دہشت گرد ہلاک کردئیے۔
ریجنل پولیس آفیسر بنوں کے مطابق فتح خیل پولیس چوکی واقعے کے بعد پولیس کی کارروائیاں جاری ہیں جس میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران 5 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا ۔آر پی او بنوں کے مطابق ہلاک دہشت گرد سکیورٹی فورسز، کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اور شہریوں پر حملوں میں ملوث تھے ۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے بنوں میں 5 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر خیبرپختونخوا پولیس کی ستائش کرتے ہوئے کہا قوم کو پولیس کے بہادر سپوتوں پر فخر ہے ۔