نمایاں کمی کے بعد سونا مزید 600، چاندی 159روپے سستی

نمایاں کمی کے بعد سونا مزید 600، چاندی 159روپے سستی

کراچی (کامرس رپورٹر)نمایاں کمی کے بعد 24قیراط فی تولہ سونا مزید 600روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 76 ہزار 262 روپے کی سطح پر آ گیا۔۔

، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 515روپے کم ہو کر 4لاکھ 8 ہزار317 روپے ریکارڈ کی گئی اسی طرح چاندی کی قیمت میں بھی نمایاں کمی دیکھی گئی اور 24 قیراط فی تولہ چاندی 159 روپے سستی ہو کر 8 ہزار 73 روپے پر آ گئی۔ دوسری جانب بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان برقرار رہا، جہاں فی اونس سونا 6 ڈالر کمی کے بعد 4 ہزار 539 ڈالر کی سطح پر ٹریڈ ہوتا رہا عالمی سطح پر قیمتوں میں یہ کمی ڈالر کی مضبوطی، شرح سود سے متعلق توقعات اور سرمایہ کاروں کے محفوظ سرمایہ کاری کے رجحانات میں تبدیلی سے جوڑی جا رہی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں