اسلام آباد:کاروباری اوقات تبدیلی سے متعلق زیرگردش نوٹیفکیشن جعلی قرار
اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی دارالحکومت میں حکومتی کفایت شعاری مہم کے تحت کاروباری اوقات کار کی تبدیلی سے متعلق زیر گردش نوٹیفکیشن کو جعلی قرار دیدیا گیا۔۔۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں کاروباری اوقات کار میں تبدیلی کا کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا۔ترجمان ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں کاروباری اوقات کار حکومتی کفایت شعاری مہم کے تحت ہی برقرار رہیں گے۔