مختلف علاقوں میں آج آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

 مختلف علاقوں میں آج آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

اسلام آباد (اے پی پی،مانیٹرنگ ڈیسک) ملک کے مختلف علاقوں میں آج کہیں کہیں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ، چند مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا ،پنجاب،شمالی بلوچستان ،گلگت بلتستان اور کشمیر میں کئی مقامات پر آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کہیں کہیں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے اور چند مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے ،ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ دریں اثناء گزشتہ روز ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا، لاہور میں گرمی بڑھ گئی اور کم سے کم درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکار ڈ کیا گیا ۔ سبی میں 46، نوکنڈی 43، جیکب آباد، نواب شاہ، تربت میں درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں