کپاس کی قلت ،ٹیکسٹائل انڈسٹری بحران کا شکار :پی ٹی آئی رہنما
پاکستانی ریسرچ اسٹیشنز نے کیا کارکردگی دکھائی؟ :شاہ محمود، یاسمین راشد بھارت نے سندھ طاس معاہدہ معطل کرکے پانی ہتھیار بنا لیا :جیل سے بیان
لاہور(کورٹ رپورٹر)کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی رہنماؤں شاہ محمود قریشی ، یاسمین راشد نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کی 55 فیصد برآمدات ٹیکسٹائل انڈسٹری سے وابستہ ، کپاس کی شدید قلت کے باعث ٹیکسٹائل انڈسٹری بحران کا شکار ہو چکی ۔پی ٹی آئی رہنماؤں نے وکیل رانا مدثر عمر کے ذریعے جاری بیان میں مزید کہا ہے کہ چند سال پہلے پاکستان کپاس برآمد کرنے والا ملک تھا، پاکستان کو بھارت پر کپاس پیداوار میں قدرتی برتری حاصل تھی، پاکستان میں گزشتہ دہائی میں کپاس کی پیداوار تقریباً 50 فیصد کم ہوگئی ،سوال یہ ہے کہ پاکستانی ریسرچ اسٹیشنز نے کیا کارکردگی دکھائی؟ کئی ٹیکسٹائل ملیں کپاس نہ ہونے کے باعث 50 فیصد صلاحیت پر چل رہیں ،پاکستان 1950 کی دہائی میں پانی سے مالا مال ملک تھا،2026 میں پاکستان پانی کی قلت کا شکار ملک بن چکا ہے ،بھارت نے سندھ طاس معاہدہ معطل کرکے پانی کو ہتھیار بنا لیا۔