منشیات کا اتنا بڑا نیٹ ورک سرپرستی کے بغیر نہیں چل سکتا: حلیم عادل

منشیات کا اتنا بڑا نیٹ ورک سرپرستی کے بغیر نہیں چل سکتا: حلیم عادل

کراچی (آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے کوکین کوئین پنکی کیس پر شدید ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ آخر پنکی نامی خاتون 15 سے 18 سال تک منشیات کے دھندے میں کیسے سرگرم رہی اور اتنا بڑا نیٹ ورک کس کی سرپرستی میں چلتا رہا۔

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ سندھ میں گزشتہ 15 سے 18 برس سے پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت قائم ہے ، اس لیے یہ سوال انتہائی اہم ہے کہ اتنا بڑا منشیات نیٹ ورک آخر کس کی پشت پناہی میں پروان چڑھتا رہا۔ انہوں نے کہا کہ رپورٹس کے مطابق پنکی نے کچھ عرصے سے لاہور میں بھی ڈیرہ جما رکھا تھا، لہٰذا پنجاب حکومت کو بھی اس معاملے پر جواب دینا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ قوم جاننا چاہتی ہے کہ اصل گرفتاری کراچی میں ہوئی یا لاہور سے ہوئی ۔ ان کا کہنا تھا کہ اتنا بڑا منشیات کا نیٹ ورک سیاسی، سرکاری اور پولیس سرپرستی کے بغیر نہیں چل سکتا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں