پشاور ہائیکورٹ کا افغان خاندان کو 29 جون تک ڈی پورٹ نہ کرنے کا حکم

پشاور ہائیکورٹ کا افغان خاندان کو 29  جون تک ڈی پورٹ نہ کرنے کا حکم

پشاور(آن لائن)پشاور ہائی کورٹ نے درخواست گزار افغان باشندے اور اس کے خاندان کو 29 جون تک ڈی پورٹ نہ کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالتِ عالیہ میں پاکستان میں مقیم افغان خاندان کی ڈی پورٹ نہ کرنے کے حوالے سے درخواست پر سماعت ہوئی،عدالت نے گزشتہ سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت اور دیگر فریقین 15 دن میں جواب جمع کرائیں۔عدالت نے درخواست پر مزید سماعت 29 جون تک ملتوی کردی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں