اسلام آباد ہائیکورٹ:سفری پابندی کیخلاف شہری کی درخواست پر 15روزمیں فیصلہ کرنے کاحکم
اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے)اسلام آباد ہائیکورٹ نے سفری پابندی کے خلاف شہری جاوید اکرم کی درخواست میں متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کرتے ہوئے نمٹا دیااور ڈائریکٹر جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹس کو درخواست گزار کا موقف سننے کی ہدایت کی ہے۔
جسٹس محمد آصف نے محمد جاوید اکرم کی درخواست پر تحریری حکم جاری کیا، جس میں عدالت نے ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹس کو 15 روز کے اندر درخواست گزار کی زیرِ التوا درخواست پر فیصلہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہاہے کہ ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹس قانون کے مطابق سماعت کا موقع فراہم کر کے 15 دن میں فیصلہ کریں،درخواست گزار نے پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نام نکالنے کے لیے عدالت سے رجوع کیا تھا۔