تربت میں لیڈی کانسٹیبل کی شہادت دہشتگردوں کی کھلی بزدلی کا ثبوت،شیری رحمن
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمن نے تربت میں لیڈی کانسٹیبل شکیلہ بلوچ پر دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ان کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا خواتین اہلکاروں کو نشانہ بنانا دہشتگردوں کی کھلی بزدلی اور اخلاقی شکست کا ثبوت ہے ۔ دہشتگرد عناصر خونریزی کے ذریعے بلوچستان کا امن خراب کرنا چاہتے ہیں ۔ انہوں نے دعا کی اللہ تعالیٰ شکیلہ بلوچ کو جنت میں جگہ دے اور اہلخانہ کو صبر و ہمت عطا فرمائے ۔