تنخواہ دار طبقہ استطاعت سے زیادہ ٹیکس ادا کر رہا ،بلال کیانی

تنخواہ دار طبقہ استطاعت سے زیادہ ٹیکس ادا کر رہا ،بلال کیانی

حکومت بوجھ کم کرنے کی کوشش کرے گی ،ٹیکس نیٹ کو وسعت دینا ناگزیر ٹیکس نظام میں انسانی مداخلت کم کرنے سے ریونیوبڑھے گا ، کنونشن سے خطاب

اسلام آباد (این این آئی)وزیر مملکت برائے خزانہ و ریونیو بلال اظہر کیانی نے کہا کہ ٹیکس نیٹ کو وسعت دینا ناگزیر ہے جبکہ تنخواہ دار طبقہ پہلے ہی اپنی استطاعت سے زیادہ ٹیکس ادا کر رہا ہے ۔ نیشنل ٹیکس پیئرز کنونشن 2026 کی افتتاحی نشست سے خطاب کرتے ہوئے بلال کیانی نے کہا کہ حکومت آئندہ وفاقی بجٹ سے قبل صنعتوں، کاروباری تنظیموں اور ٹیکس دہندگان کے نمائندوں سے مشاورت کر رہی ہے تاکہ ان کی تجاویز کو بجٹ سازی میں شامل کیا جا سکے ۔

انہوں نے کہا کہ ملک کو مالی گنجائش کے مسائل درپیش ہیں تاہم اس میں کوئی شک نہیں کہ تنخواہ دار طبقہ اپنی منصفانہ حد سے زیادہ بوجھ اٹھا رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت جہاں ممکن ہوا اس بوجھ کو کم کرنے کی کوشش کرے گی تاہم بجٹ کی حتمی منظوری سے قبل محتاط طرزِ عمل اختیار کیا جا رہا ہے ۔ ٹیکس نظام میں انسانی مداخلت کم کرنے سے نہ صرف محصولات میں اضافہ ہوگا بلکہ قانون پر عمل کرنے والے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے درمیان مساوی ماحول بھی پیدا ہوگا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں