ڈیجیٹل سہولیات ترقی خوشحالی اور عوامی فلاح کیلئے ناگزیر ،یوسف رضا گیلانی

 ڈیجیٹل سہولیات ترقی  خوشحالی اور عوامی فلاح کیلئے  ناگزیر ،یوسف رضا گیلانی

اسلام آباد(اپنے رپورٹر سے )چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے عالمی یومِ ٹیلی مواصلات و انفارمیشن سوسائٹی کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے۔

کہ جدید دور میں انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی مواصلات نے دنیا کو ایک گلوبل ویلج میں تبدیل کر دیا ہے ، جہاں معلومات کی بروقت رسائی، مؤثر رابطے اور ڈیجیٹل سہولیات ترقی، خوشحالی اور عوامی فلاح کے لیے ناگزیر حیثیت اختیار کر چکی ہیں۔ پاکستان جدید مواصلاتی نظام، ڈیجیٹل اختراعات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے فروغ کے ذریعے ترقی یافتہ اور مربوط معاشرے کے قیام کی جانب اپنا سفر جاری رکھے گا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں