وزیراعظم شہباز شریف آج بلوچستان کا ایک روزہ دورہ کریں گے
اسلام آباد(آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف آج منگل کو بلوچستان کا ایک روزہ دورہ کریں گے۔۔۔
جہاں وہ وزیر اعلیٰ بلوچستان اور سیاسی عمائدین سے ملاقات ’کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں مہمان خصوصی ہونگے ذرائع کے مطابق وزیراعظم کو کوئٹہ میں صوبے کے انتظامی اور سکیورٹی امور پر بریفنگ دی جائے گی، وزیراعظم کوئٹہ میں وزیر اعلیٰ بلوچستان اور سیاسی عمائدین سے ملاقات کریں گے ۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے ہمراہ وفاقی وزرا اور اعلیٰ سطح وفد بھی ہو گا، وزیراعظم کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے ۔