مصدق ملک کی آذربائیجان کے وزیر توانائی سے ملاقات باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک نے باکو میں آذربائیجان کے وزیرِ توانائی پرویز شاہبازوف سے ملاقات کی۔
یہ ملاقات ورلڈ اربن فورم اجلاس کے موقع پر ہوئی۔ملاقات کے دوران دونوں جانب سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جن میں توانائی کے شعبے میں تعاون، موسمیاتی مزاحمت، پائیدار ترقی کو مزید فروغ دینے کے مواقع شامل تھے ۔