حساس ڈیٹا بیرون ملک فروخت کرنیوالا 4رکنی گینگ گرفتار
خانپور میں سائبر کرائم ایجنسی کی کارروائی، اہم شواہد برآمد، 1 ملزم کی تلاش جاری
رحیم یارخان(ڈسٹرکٹ رپورٹر) نیشنل سائبر کرائم ایجنسی نے اہم سرکاری افسروں کا حساس ڈیٹا بیرون ملک ایجنسیوں کو فروخت کرنے والے 4 رکنی گینگ کو تحصیل خانپور کے علاقے غریب آباد سے گرفتار کر لیا۔ڈی جی نیشنل سائبر کرائم ایجنسی سید خرم علی نے میڈیا کو بتایا کہ گرفتار ملزم سینئر سرکاری افسروں کا خفیہ ڈیٹا معمولی رقم کے عوض غیر ملکی عناصر کو فراہم کرتے تھے ،4 افراد کوحراست میں لے لیا گیا ہے جبکہ ایک ملزم کی تلاش جاری ہے ، انہوں نے بتایا کہ ملزموں کے قبضے سے موبائل فونز اور اہم ڈیجیٹل شواہد برآمد ہوئے ہیں جبکہ نیٹ ورک کے دیگر سہولت کاروں کی تلاش بھی جاری ہے ۔