پولیس کا ایم پی اے کیخلاف مومنہ کی درخواست لینے سے انکار
اداکارہ این سی سی آئی اے کی ہدایت پر درخواست دینے چوہنگ تھانے گئی تھیں پولیس کو پہلے بھی درخواست دینے کی کوشش کی لیکن انکار کیا گیا:وکیل مومنہ
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )اداکارہ مومنہ اقبال لیگی ایم پی کے خلاف درخواست جمع کروانے تھانہ چوہنگ پہنچ گئیں، مومنہ اقبال کے وکیل نے کہا ہے کہ ہمیں کچھ الزامات کے حوالے سے مقدمہ کے اندراج کے لیے پولیس کو درخواست دینے کے لئے کہا گیا ہے ، این سی سی آئی اے کی ہدایت کے بعد درخواست دینے آئے ہیں، تاحال پولیس ہماری درخواست لینے سے انکاری ہے ، اس سے قبل بھی ہم نے پولیس کو درخواست دینے کی کوشش کی مگر وصول نہیں کی گئی تھی ۔