پاکستان پام آئل امپورٹ کرنیوالا دنیا کاچوتھا بڑا ملک بن گیا

پاکستان پام آئل امپورٹ کرنیوالا دنیا کاچوتھا بڑا ملک بن گیا

خوردنی تیل کی درآمد پر 3ارب 40کروڑ ڈالر خرچ کرکے نیا ریکارڈ بنا ڈالا

لاہور(آئی این پی)پاکستان کا خام تیل کے بعد خوردنی تیل کا درآمدی بل بھی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا، پام آئل امپورٹ کرنیوالا دنیا کاچوتھا بڑا ملک بن گیا۔او آئی سی سی آئی رپورٹ کے مطابق پاکستان نے خوردنی تیل کی درآمد پر 3ارب 40کروڑ ڈالر خرچ کر کے نیا ریکارڈ بنا ڈالا ،زرعی پیداوار ہونے کے باوجود مقامی سطح پر صرف 15فیصد خوردنی تیل پیدا  کیا جاتا ہے ، مالی سال 2020 کے مقابلے میں خوردنی تیل کا درآمدی بل تقریبا دگنا ہوگیا۔اوورسیز انویسٹرز چیمبر کامرس کے مطابق پاکستان کا خوردنی تیل کا درآمدی بل تعلیمی بجٹ سے بھی تجاوز کر گیا، مقامی سطح پر 37فیصد افراد زراعت سے وابستہ ہو کر بھی آئل سیڈ کی کاشت بڑھا نہ پائے ،خوردنی تیل کا ایک تہائی حصہ پورا کرنے کیلئے اضافی گنے کی کاشت کو کینولا، سورج مکھی کی کاشت میں تبدیل کرنا ہوگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں