صدرِ زرداری کی والدین کی قبروں پر حاضری ،فاتحہ خوانی کی،پھول چڑھائے
اسلام آباد (اے پی پی)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نواب شاہ کے قریب قبرستان گئے جہاں انہوں نے اپنے والدین کی قبروں پر حاضری دی ،صدرِ اپنے والد سردار حاکم علی زرداری سمیت دیگر کی قبروں پر بھی گئے۔
دعائے مغفرت کی، ان کی ہمشیرہ فوزیہ اقبال، صوبائی وزیر حاجی علی حسن زرداری، ضیا الحسن لنجار، سہیل انور سیال اور عاشق زرداری بھی اس موقع پر موجود تھے ۔