مستقبل کی معیشت ڈرونز کی شکل میں پرواز کریگی:بلال ثاقب

مستقبل کی معیشت ڈرونز کی شکل میں پرواز کریگی:بلال ثاقب

ابھرتی ہوئی کم بلندی والی فضائی معیشت مستقبل میں دنیا کو بدل کر رکھ دے گی ڈرونز صرف اڑنے والے کیمرے نہیں، عالمی معیشت کی اگلی سطح کی بنیاد ہونگے

لاہور( این این آئی)چیئرمین پاکستان ورچوئل ایسٹس ریگولیٹری اتھارٹی بلال بن ثاقب نے کہا ہے کہ ڈرونز پر انحصار کرتے ہوئے ابھرتی ہوئی کم بلندی والی فضائی معیشت مستقبل میں دنیا کو بدل کر رکھ دے گی، ویڈیو بیان میں انہوں نے کہا کہ زیادہ تر لوگ ڈرونز کو محض اڑنے والے کیمروں کے طور پر دیکھتے ہیں، تاہم حقیقت میں یہ عالمی معیشت کی اگلی  سطح کی بنیاد بننے جا رہے ہیں،کم بلندی والی فضائی معیشت کے تحت شہروں، کھیتوں، سڑکوں، فیکٹریوں، بندرگاہوں اور دیہاتوں کے اوپر موجود فضائی حدود بھی باقاعدہ اقتصادی سرگرمیوں کا حصہ بن جائیں گی۔ان کے مطابق مستقبل میں ڈرونز عمارتوں کا معائنہ کریں گے ، ادویات کی ترسیل کریں گے ، فصلوں کی نگرانی کریں گے ، ہنگامی صورتحال میں مدد فراہم کریں گے ، شہروں کی نقشہ سازی کریں گے ۔اہم انفرااسٹرکچر کی سکیورٹی بہتر بنائیں گے اور سامان کی ترسیل کو موجودہ سڑکوں کے مقابلے میں کہیں زیادہ تیز بنا دیں گے ،مزید کہا کہ مستقبل کی معیشت صرف سڑکوں پر نہیں چلے گی بلکہ ڈرون کی شکل میں فضا میں پرواز کرے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں