وفاقی حکومت کی سالانہ پلان کوآرڈی نیشن کمیٹی کا اجلاس یکم جون کو ہوگا

وفاقی حکومت کی سالانہ پلان کوآرڈی نیشن کمیٹی کا اجلاس یکم جون کو ہوگا

اسلام آباد (دنیا نیوز)بجٹ 27-2026 کے سلسلہ میں وفاقی حکومت کی سالانہ پلان کوآرڈی نیشن کمیٹی کا اجلاس یکم جون کو ہوگا۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی کی زیرصدارت اجلاس میں وزارتوں اور صوبائی حکومتوں کے حکام شریک ہوں گے ۔اجلاس میں اگلے مالی سال کے لئے پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام کا جائزہ لیا جائے گا، پلان کوآرڈی نیشن کمیٹی رواں مالی سال کی پی ایس ڈی پی مانیٹرنگ پر غور کرے گی ،سندھ حکومت کے حکام کمیٹی اجلاس میں پی ایس ڈی پی سفارشات پیش کریں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں