یوم تکبیر قومی وقار ، خودمختاری اور ناقابلِ تسخیر دفاع کی علامت ، طارق فضل چودھری
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چودھری نے کہا ہے کہ یوم تکبیر قومی وقار ، خودمختاری اور ناقابلِ تسخیر دفاع کی علامت ہے ۔
یوم تکبیر کے موقع پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں وفاقی وزیر نے کہا کہ 28 مئی پاکستان کی تاریخ کا وہ عظیم دن ہے جب وطنِ عزیز نے ایٹمی دھماکے کر کے اسلامی دنیا کی پہلی اور دنیا کی ساتویں ایٹمی طاقت بننے کا اعزاز حاصل کیا۔اس تاریخی کامیابی میں محسنِ پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان اور ان کی پوری ٹیم کی بے مثال محنت کو یاد رکھا جائے گا ، اس وقت کے وزیرِاعظم محمد نواز شریف نے عالمی دباؤ کے باوجود جرأتمندانہ فیصلہ کیا ۔