عید الاضحی کا تیسرا روز ، پارکوں ، تفریحی مقامات پر رش

عید الاضحی کا تیسرا روز ، پارکوں ، تفریحی مقامات پر رش

شہری بچوں کے ہمراہ پارکوں میں آکر خوشیاں دوبالا کرتے رہے سیلفیاں ، باربی کیو ، بھنگڑے ، جیب تراش بھی دیہاڑ یاں لگا گئے

اسلام آباد(اپنے رپورٹرسے )عیدکے تیسر روز بھی اسلام آباد کے پارکوں ، تفریحی مقامات پر رشن ، جشن کا سماں رہا ،جڑواں شہروں سمیت ملحقہ علاقوں سے شہری اپنے بچوں کے ہمراہ تفریحی مقامات اورپارکوں میں آکرعید کی خوشیاں دوبالا کرتے رہے دوسری جانب بچوں کے ہمراہ عید منانے کے لئے آنے والے شہریوں کی جیبوں پر جیب تراش بھی ہاتھ صاف کرتے رہے ،شہری بڑی تعداد میں شکر پڑیاں ، فیصل مسجد، دامن کوہ، راول ڈیم ، شاہدرہ ، ایف نائن پارک میں سیلفیاں ،تصاویر بناتے رہے اور پارکوں میں باربی کیو سے لطف اندوز ہوتے رہے اورمنچلے ڈانس کرنے سمیت بھنگڑے ڈالتے رہے ،فیصل مسجد، دامن کوہ کی طرف جانے والے را ستوں پر شام کے اوقات میں شدید رش رہا ، اپنی گاڑیوں میں آنے والے شہری اونچی آواز سے ریکارڈنگ لگاتے رہے جبکہ پارکنگ کے لئے کئی کئی کلومیٹر دو جگہ ملتی رہی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں