شکر گڑھ :رسہ کشی کا انوکھا مقابلہ شادی شدہ افراد نے کنواروں کو ہرا دیا
شکر گڑھ (مانیٹرنگ ڈیسک)شکر گڑھ میں عید کے تیسرے روز شادی شدہ افراد اور کنواروں کے درمیان رسہ کشی کا انوکھا مقابلہ ہوا۔شادی شدہ افراد نے کنواروں کو شکست دے کر میدان مار لیا۔
راجن پور میں بھی روایتی دیسی کُشتیوں کے مقابلے ہوئے ،پہلوانوں نے شائقین کو بھرپور طاقت، مہارت اور شاندار داؤ پیچ دکھائے ۔