خطہ پوٹھوہار میں آ ج ہلکی بارش، بیشتر علاقوں میں موسم گر م اور خشک رہنے کا امکان

 خطہ پوٹھوہار میں آ ج ہلکی  بارش، بیشتر علاقوں میں موسم  گر م اور خشک رہنے کا امکان

اسلام آباد (اے پی پی) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آ باد،راولپنڈی ،مری ،کشمیر ایبٹ آباد اور خطہ پو ٹھو ہار میں چند مقامات پر ہلکی بارش کا امکان ہے۔

جبکہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا ۔محکمہ موسمیات کے مطابق سکھر،شکارپور، قمبر شہدادکوٹ، جیکب آباد، لاڑکانہ، موہنجو داڑو، دادو، شہید بینظیر آباد، تھرپارکر، بدین، سجاول، ٹھٹھہ، حیدرآباد، مٹیاری، ٹنڈو محمد خان، عمرکوٹ، گھوٹکی، خیرپور، نوشہرو فیروز، میرپور خاص، جامشورو،سانگھڑ،سبی، تربت اورپنجگورمیں درجہ حرارت معمول سے 4 سے 6ڈگری سینٹی گریڈ اضافے کے ساتھ 47 سے 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں