بھکر،دوگروپوں میں تصادم، نوجوان قتل ، زخمی کو ہسپتال میں مار ڈالا

بھکر،دوگروپوں میں تصادم، نوجوان قتل ، زخمی کو ہسپتال میں مار ڈالا

سوشل میڈیا پر دھمکیوں کے بعد بلوچ اور سندرانہ برادری کے نوجوانوں کی ایک دوسرے پر فائرنگ، 2زخمی ڈی ایچ کیوہسپتال کی ایمر جنسی میں فائرنگ،چھریوں کے وار ، 3افراد زخمی ، ڈاکٹر،مریضوں،سٹاف کی دوڑیں

 دریاخان(نمائندہ دنیا)سوشل میڈیا پر دھمکیوں کے بعد دو گروپوں میں تصادم کے دوران فائرنگ سے دو نوجوان قتل، پانچ شدید زخمی ہوگئے ،ملزموں نے ایک مخالف کو ہسپتال میں گھس کر مار ڈالا اور فرار ہوگئے ،تفصیلات کے مطابق گزشتہ گڈولہ کے قریب سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کو دھمکیوں نے خونی رُخ اختیار کر لیا، بلوچ اور سندرانہ برادری کے نوجوانوں نے ایک دوسرے پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں  ایک نوجوان جاں بحق جبکہ دو زخمی ہو گئے جنہیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال بھکر منتقل کیا گیا ،مخالفین ہسپتال پہنچ گئے اور ایمرجنسی میں دوران علاج ایک نوجوان کو فائرنگ اور چھریوں کے وار سے قتل ،تین کو زخمی کر دیا، اس دوران ایمرجنسی میں بھگدڑ مچ گئی، ڈاکٹر،پیرا میڈیکل سٹاف ،مریض اور ان کے تیماردار اپنی جانیں بچاتے ہوئے موقع سے بھاگ نکلے ، پولیس کی بھاری نفری ہسپتال اور جائے وقوعہ پر پہنچ گئی،زخمیوں کو مختلف وارڈ میں منتقل کیا اور پولیس کی نفری تعینات کردی، گھروں اور نماز جنازہ کے دوران بھی پولیس تعینات رہی علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا پولیس کی دو ٹیمیں تشکیل دی گئیں جو کہ ملز موں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مار رہی ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں