لاہور سمیت ملک بھر میں اتوار کی رات ’’بلیو مون‘‘کا شاندار نظارہ
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )لاہور سمیت ملک بھر میں شہریوں نے اتوار کی رات نایاب فلکیاتی منظر ’’بلیو مون‘‘ کا شاندار نظارہ کیا۔
ماہرین فلکیات کے مطابق مئی 2026 میں دوسری مرتبہ مکمل چاند نمودار ہوا جسے فلکیاتی اصطلاح میں بلیو مون کہا جاتا ہے ، یہ ایک نسبتاً نایاب واقعہ ہے جو عموماً دو سے تین سال بعد دیکھنے میں آتا ہے ۔ ماہرین کے مطابق شام ساڑھے سات بجے سے مشرقی افق پر چاند کا منظر زیادہ دلکش رہا ۔پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ سپیس سائنس کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر سید عامر محمود کے مطابق بلیو مون دراصل چاند کے رنگ کا نام نہیں بلکہ ایک فلکیاتی اصطلاح ہے جب ایک ہی کیلنڈر مہینے میں دو مکمل چاند آجائیں تو دوسرے مکمل چاند کو بلیو مون کہا جاتا ہے ۔