ملک کی میٹھے پانی کی سب سے بڑی منچھر جھیل خشک ہونے لگی
سیہون(این این آئی)ملک کی سب سے بڑی میٹھے پانی کی جھیل منچھر جھیل خشک ہونے لگی۔
پانی کی کمی کے باعث جھیل دو کلومیٹر تک بنجر زمین کا منظر پیش کرنے لگی ہے ، جھیل میں پانی کی سطح کم ہو کر 106 آر ایل یعنی 6 فٹ رہ گئی ،پانی کم ہونے سے مچھلی کی نسل بھی ختم ہونے کے قریب پہنچ گئی،منچھر کی 30 ہزار سے زائد آبادی پینے اور زرعی پانی سے محروم ہوگئی ہے ۔اہل علاقہ نے جھیل کی بحالی کے لیے احتجاج کیا ہے ۔