اورکزئی ، قبائلی خاتون نے ریسکیو 1122 کی ایمبولینس میں بچے کو جنم دیدیا

اورکزئی ، قبائلی خاتون نے ریسکیو 1122  کی ایمبولینس میں بچے کو جنم دیدیا

کوہاٹ (این این آئی)قبائلی ضلع اورکزئی میں قبائلی خاتون نے ریسکیو 1122 کی ایمبولینس میں بچے کو جنم دیدیا۔

ترجمان کے مطابق اپر تحصیل کے ہیڈکوارٹر غلجو سے ایمرجنسی کال موصول ہونے پرریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم نے متاثرہ خاتون کو فوری ایمبولینس میں منتقل کیا،خاتون کوڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال مشتی میلہ لے جایاجارہاتھا کہ دورانِ سفر خاتون کی حالت تشویشناک ہونے پر ریسکیو اہلکاروں نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایمبولینس کے اندر ہی کامیاب ڈیلیوری کروائی جس کے نتیجے میں ایک صحت مند بیٹے کی پیدائش ہوئی۔ بعد ازاں زچہ اور بچہ کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں دونوں کی حالت بہتر ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں