ماحولیاتی تحفظ کیلئے عالمی عملی تعاون ناگزیر:صدر ، وزیراعظم

ماحولیاتی تحفظ کیلئے عالمی عملی تعاون ناگزیر:صدر ، وزیراعظم

عالمی برادری موسمیاتی تبدیلی کے خطرے کی سنگینی کو سمجھے ،عالمی دن پر پیغام قدرتی وسائل کے تحفظ کیلئے اقدامات کرناہونگے ، چیئرمین سینیٹ، سپیکر

 اسلام آباد (سٹاف رپورٹر،نامہ نامہ نگار،اپنے رپورٹرسے )عالمی یومِ ماحولیات پر صدرِ آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے پیغامات میں کہا کہ ماحولیاتی تحفظ کے لئے بین الاقوامی عملی تعاون ناگزیر ہے ، عالمی برادری ماحول کے تحفظ اور موسمیاتی تبدیلی کے بڑھتے ہوئے خطرے کی سنگینی کو سمجھے ۔ صدر نے کہا کہ پاکستان ماحولیاتی اور موسمیاتی امور  پر بین الاقوامی تعاون کے لیے پرعزم ہے ۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ماحولیاتی تحفظ کے لئے بین الاقوامی عملی تعاون ناگزیر ہے ۔ چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی اور سپیکر سردار ایاز صادق نے اپنے پیغام میں ماحولیاتی چیلنجز سے نمٹنے اور قدرتی وسائل کے تحفظ کے لیے اجتماعی اور مستقل اقدامات پر زور دیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں