برطانوی وزیر اعظم کا ایلون مسک پر برطانیہ کی سیاست میں مداخلت کا الزام
لندن(اے ایف پی)برطانوی وزیر اعظم کیئر سٹارمرنے امریکی ٹیکنالوجی ارب پتی ایلون مسک پر برطانیہ کی سیاست میں مداخلت اور سماجی تقسیم کو ہوا دینے کا الزام عائد کیا ہے ۔
یہ بیان اس واقعے پر جاری بحث کے بعد سامنے آیا جس میں 18 سالہ ہنری نوواک کو جنوبی شہرساؤتھمپٹن میں چاقو کے وار سے قتل کیا گیا۔ مقتول نوجوان کو حملے کے دوران پولیس نے ہتھکڑی بھی لگائی تھی، جس پر ملک میں تنقید جاری ہے ۔ سٹارمر کے مطابق بعض دائیں بازو کے عناصر اس کیس کو سیاسی رنگ دے رہے ہیں جبکہ مسک کے بیانات نے کشیدگی بڑھا دی ہے ۔