کمنز آسٹریلیا کیلئے 21مزید ٹیسٹ میچز کھیلنے کے خواہشمند
سڈنی (سپورٹس ڈیسک) آسٹریلوی ٹیسٹ اور ون ڈے کپتان پیٹ کمنز نے امید ظاہر کی ہے کہ وہ آئندہ 12ماہ کے مصروف ترین شیڈول کے دوران تمام ٹیسٹ میچز کھیل سکیں گے ۔۔۔
تاہم پیٹ کمنز کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کے تینوں اہم فاسٹ بولرز کا ہر میچ میں دستیاب رہنا غیر معمولی بات ہوگی۔ آسٹریلیا کا اگلے ایک سال کے دوران 21 تک ٹیسٹ میچز کھیلنے کا امکان ہے ۔اس دوران ٹیم بھارت اور انگلینڈ کے اہم دوروں کے علاوہ جنوبی افریقا کا بھی سفر کرے گی۔کمنز کا کہنا ہے کہ اتنے زیادہ ٹیسٹ میچز میں ایک ہی فاسٹ بولنگ اٹیک کا مسلسل کھیلنا مشکل دکھائی دیتا ہے اس لیے کھلاڑیوں کی روٹیشن ناگزیر ہو سکتی ہے ۔انہوں نے واضح کیا کہ ان کی پہلی ترجیح ٹیسٹ کرکٹ ہوگی اس لیے محدود اوورز کی کرکٹ اور بگ بیش لیگ میں شرکت محدود رہ سکتی ہے ۔