بنگلا دیش کے فاسٹ بولنگ کوچ شان ٹیٹ مستعفی
ڈھاکہ (سپورٹس ڈیسک)بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولنگ کوچ شان ٹیٹ مستعفی ہو گئے ۔ آسٹریلیوی فاسٹ بالر فیملی وجوہات کی وجہ سے مستعفی ہوئے ہیں۔۔۔
شان ٹیٹ کے مطابق بنگلا دیش کرکٹ بورڈ اور ٹیم کے ساتھ گزرے 12 مہینے شاندار تھے ۔واضح رہے کہ بنگلا دیش کرکٹ بورڈ نے سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر کے ساتھ نومبر 2027 تک کا معاہدہ کیا تھا۔شان اس سے قبل پاکستان، ویسٹ انڈیز اور افغانستان کی ٹیموں کے ساتھ بھی کام کر چکے ہیں۔